اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ڈاکٹر فیصل سلطان نے معاون خصوصی برائے صحت کا عہدہ سنبھال لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ڈاکٹر فیصل سلطان نے معاون خصوصی برائے صحت کا عہدہ سنبھال لیا اور کہا وزیراعظم کے ویژن کے مطابق اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان نے معاون خصوصی برائے صحت کا عہدہ سنبھال لیا، ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزارت قومی صحت حکام نے وزارتی امور پر بریفنگ دی۔

ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ وزیراعظم کےویژن کے مطابق اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں : ڈاکٹر فیصل سلطان معاون خصوصی برائے صحت مقرر

گذشتہ روز ڈاکٹر فیصل سلطان معاون خصوصی برائے صحت مقرر کیا گیا تھا ، ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، کورونا وباکے دوران ڈاکٹرفیصل سلطان کو وزیراعظم نے اسلام آباد بلالیا تھا ، وہ اسدعمر کے ہمراہ این سی او سی میں متحرک کردارادا کرچکے ہیں جبکہ ڈاکٹرفیصل سلطان شوکت خانم اسپتال میں ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

یاد رہے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے استعفیٰ دے دیا تھا ، ذرایع نے کہا تھا کہ وہ ادویات کی قیمتوں کے معاملے پر الزام کی زد پر تھے اور وزیر اعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتیں بڑھنے پر انکوائری کی ہدایت کی تھی۔

بعد ازاں ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے خود استعفیٰ نہیں دیا بلکہ ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں