جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

‘سرینگرہماری منزل اور خواب کی تعبیر ہےجو قائداعظم نےدیکھا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے نئے سیاسی نقشے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری منزل سرینگرہےخواب کی تعبیرہےجوقائداعظم نےدیکھا۔

دفتر خارجہ میں نئے نقشے کی رونمائی کے موقع پر نیوز بریفنگ میں وزیرخارجہ نے بتایا کہ نئے سیاسی نقشے پر پاکستان میں تمام قیادت کو وزارت خارجہ میں اعتمادمیں لیا گیا۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ نیانقشہ پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتاہے آج کے بعد یہ نقشہ ملک بھرمیں استعمال ہوگا، نئےنقشےمیں پہلی مرتبہ غیرقانونی مقبوضہ جموں وکشمیرظاہرکیاگیا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نیا نقشہ جموں کشمیر پر ہمارے مؤقف کی تائیدکرتا ہے، تمام کشمیری اور ملکی قیادت نےنئےنقشےکی تائیدکی ہے بھارت نے5اگست کوغیرقانونی نقشہ جاری کیا جسے ہم نےمسترد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکریک سےمتعلق بھارت کےدعوےکومسترد کیا ہے بھارت بڑی چالاکی سےسرکریک کےصنعتی زون کوہڑپ کرناچاہتاتھا لیکن نئےنقشےمیں سریک سےمتعلق بھارتی دعوےکی نفی کی گئی ہے سیاچن کل بھی ہمارا تھا آج بھی ہمارا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں