اشتہار

سعودی نوجوان کو ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی پولیس نے نشہ کرنے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے شہری کو حوالات کی ہوا کھلا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں ان دنوں مشہور ہونے کےلیے غیر قانونی حرکتوں کی ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا ٹرینڈ چلا ہوا ہے تاہم پولیس کی جانب سے ایسے افراد کے خلاف فوری کارروائی بھی عمل میں آرہی ہے۔

گزشتہ دنوں سعودی پولیس نے طائف سے ایسے ہی ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس نے نشہ کیا اور اپنی ویڈیو شیئر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی تاکہ ہم عمروں پر رعب ڈال سکے لیکن ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا نوجوان کو مہنگا پڑگیا۔

- Advertisement -

محکمہ انسداد منشیات نے نشہ کرنے والے سعودی شہری کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا اور قانونی کارروائی کےلیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہم عمروں پر رعب ڈالنے اور مشہور ہونے کےلیے ان دنوں جو کام سرانجام دئیے جارہے ہیں ان میں ٹائر سکریچنگ، نہتے لوگوں کو لوٹنے اور بعض اوقات لڑکیوں کو پریشان کرنے کے واقعات شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں