تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بیروت ہولناک دھماکا، چودہ سالہ پاکستانی بچے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق، 4 زخمی

بیروت: لبنان کے دارالحکومت میں تعینات پاکستانی سفیر نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں پاکستانی فیملی بھی متاثر ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے لبنان کے دارالحکومت میں واقع سفارت خانے میں تعینات پاکستانی سفیر نجیب درانی نے تصدیق کی کہ بیروت دھماکے میں ایک پاکستانی فیملی متاثر ہوئی۔

نجیب درانی نے تصدیق کی کہ دھماکے میں چودہ سالہ بچہ جاں بحق ہوا جبکہ فیملی کے چار افراد زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: بیروت میں خوفناک دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 100 ہوگئی

انہوں نے بتایا کہ چاروں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، دھماکے میں ایک ہی پاکستانی کا گھر متاثر ہوا اس کے علاوہ کسی اور ہم وطن کا کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کئی کلومیٹر دور تک تباہی پھیلی اور عمارتیں متاثر ہوئیں۔

مزید پڑھیں: بیروت ہولناک دھماکا : باپ کی شفقت دیکھ کر لوگ آبدیدہ ہوگئے، ویڈیو وائرل

دھماکے نے جہاں پورے شہر کو بری طرح ہلا کر رکھ دیا وہیں عوام میں  بھی شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 110 سے تجاوز کرگئی جبکہ 1500 سے زائد زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Comments

- Advertisement -