جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا42 واں اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں کورونا وائرس سے متعلق قومی سطح کی حکمت عملی اور اوگرا آرڈیننس پرغور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا42 واں اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کورونا کیخلاف قومی سطح کی حکمت عملی پرغور کرے گی۔

اس اہم اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا، اٹارنی جنرل اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوں گے، اجلاس8ماہ بعد طلب کیا گیا ہے، آخری اجلاس گزشتہ سال23دسمبر کو ہوا تھا، آج اجلاس میں اوگرا آرڈی نینس2002میں ترمیم کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اوگرا آرڈیننس2002میں ترمیم کا ایجنڈا سندھ حکومت کی سفارش پر شامل کیا گیا ہے، مفادات کونسل لوئر پورشن چشمہ کنال کا کنٹرول پنجاب کو دینے کا فیصلہ کرے گی، قومی کمیشن انسانی ترقی، بنیادی تعلیم کے کمیونٹی اسکولز کے کردار کا تعین کیا جائے گا۔

اجلاس میں معدنیات سے متعلق1948کےایکٹ میں ترمیم کا معاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، سال18-2017کی مشترکہ مفادات کونسل کی جائزہ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

صوبوں میں پانی کے مسئلے پر کونسل کے فیصلوں کی روشنی میں تجاویز پیش کی جائیں گی،18ویں ترمیم کے بعد ایچ ای سی سے متعلق فیصلوں پرعملدرآمد کا بھی جائزہ بھی لیا جائے گا۔

اجلاس میں عوامی فلاح، صحت، ٹیکس اور ایل این جی کی درآمد کے فیصلوں پرعملدرآمد کا جائزہ بھی لیاجائے گا، اس کے علاوہ گزشتہ سال ہونے والے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں