جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سندھ میں کرونا کے 386 نئے کیسز رپورٹ، مزید 5 اموات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کرونا کے 386 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 5 مریض انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کرونا وائرس صورتحال سے متعلق اپنے تازہ بیان میں کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا کے24گھنٹےمیں386نئے کیسز سامنے آئے، میں اب تک کرونا کے 122759کیسز ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 24 گھنٹے میں مزید5مریض انتقال کرگئے، صوبے میں انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2250ہوگئی، سندھ میں 24گھنٹے میں 522مریض صحتیاب ہوئے۔

کورونا وائرس کی شدت میں نمایاں کمی، 24گھنٹوں میں 21افراد جاں بحق

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اب تک114518مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، سندھ میں اس وقت 5991 مریض زیر علاج ہیں، 250مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 49وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے21مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ 727افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں