جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

مانچسٹر ٹیسٹ، شان مسعود نے شاندار سنچری بنا ڈالی

اشتہار

حیرت انگیز

اولڈ‌ ٹریفورڈ: مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے شاندار سنچری اسکور کرلی.

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے روز اوپنر شاندار مسعود نے 14 چوکوں‌ کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کرلی، وہ 123 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں.

شان مسعود کی ٹیسٹ میچز میں‌ یہ مسلسل تیسری سنچری ہے، شان مسعود نے ٹیسٹ کیریئر کی یہ چوتھی سنچری اسکور کی.

- Advertisement -

واضح رہے کہ 24 سال بعد کسی پاکستانی اوپنر نے انگلینڈ میں‌ سنچری اسکور کی ہے اس سے قبل 1996 میں‌ سعید انور نے انگلینڈ میں‌ 176 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی.

قومی ٹیم کے دوسرے سیشن میں‌ شان مسعود کی شاندار سنچری کی بدولت پانچ وکٹوں‌ کے نقصان پر 265 رنز بنالیے ہیں، شاداب خان 44 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں.

اس سے قبل پاکستان نے 139 رنز دو کھلاڑی آوٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو بابر اعظم 69 رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر پویلین لوٹ گئے.

اسد شفیق 7 رنز بنا کر اسٹیورٹ براڈ کا نشانہ بنے، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے.

انگلینڈ‌ کی جانب سے کرس ووکس نے دو کھلاڑیوں‌ کو پویلین کی راہ دکھائی، جوفرا آرچر، اینڈرسن اور اسٹیورٹ براڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں