ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

تین پیروں والے جڑواں بچوں کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

دھڑ جڑے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن کی تین ٹانگیں ہیں اور یہ دنیا میں انتہائی نایاب قسم کے پیدائشی نقص کا کیس ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ نایاب واقعہ انڈونیشیا میں پیش آیا جہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن کے نچلے حصے جڑے ہوئے ہیں۔ ان کے بازو چار مگر ٹانگیں صرف تین ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ دنیا میں پیدائشی نقص کا انتہائی نایاب کیس ہے کیونکہ یہ اوسطاً 20 لاکھ زچگیوں میں ایک بار ہوتا ہے۔

- Advertisement -

ان جڑواں لڑکوں کے چار بازو، تین ٹانگوں کے ساتھ، ایک مثانہ، ایک عضو تناسل، مقعد اور آنتوں کی نالی ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق ان کی ایک ٹانگ کے علاوہ  جسم کے تمام حصے فی الحال کام کر رہے ہیں۔ ان بھائیوں میں سے ایک کا گردہ صحیح نہیں، جبکہ دوسرے کے پاس صرف ایک ہے۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ ابھی فی الحال بچوں کو اپنے پہلے تین سال تک لیٹے رہنے ہوگا کیونکہ ان کے جسم کی اندرونی ترتیب انہیں آزادانہ حرکت کی اجازت نہیں دیتی۔ سرجنز نے ان کی تیسری ٹانگ جو بےکار تھی، وہ کاٹ دی ہے تاکہ ان کے کولہوں کے حصے مستحکم ہوجائیں اور کم از کم یہ کبھی کبھار بیٹھ سکیں۔

ڈاکٹروں  کا کہنا ہے کہ حمل اور پیدائش کے مرحلے دونوں سے بچ جانا قدرت کے کرشمے سے کم نہیں کیونکہ عام طور پر 60 فیصد سے زائد کیسز میں ایک جڑواں یا تو مر جاتا ہے یا مردہ پیدا ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں