ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بھارت طیارہ حادثہ، وزیراعظم عمران خان نے پھر مثال قائم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایئرانڈیا کے طیارے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا بھی کی۔

اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں اور اُن کے لیے دعا گو بھی ہوں‘۔

یاد رہے کہ دبئی سے ریاست کیرالا کے شہر ژیکوڈ کے خیرپور ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران ایئرانڈیا کے طیارہ حادثے کا شکار ہوا جس میں 191 مسافر سوار تھے۔

مزید پڑھیں: بھارت، 191 مسافروں سے بھرا طیارہ دو ٹکڑے ہوگیا، 15 مسافر ہلاک، مزید ہلاکتوں‌کا خدشہ

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارہ شام 7 بج کر 45 منٹ پر حادثے کا شکار ہوا، اس طیارے میں دبئی سے بھارت آنے والے 174 مسافر، 10 بجے، 6 کرویئو ممبرز اور دو پائلٹس موجود ہیں۔

حادثے میں اب تک پندرہ مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی جبکہ حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں