تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کشمیر کے حق اور بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پرعمران خان کا مہاتیرمحمد سے اظہارِتشکر

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کشمیرکے حق اور بھارتی مظالم کیخلاف آوازاٹھانے پر ڈاکٹر مہاتیرمحمد کا شکریہ ادا کیا، مہاتیرمحمد نے بھارتی غیرقانونی اقدام کے ایک سال مکمل ہونے پرمذمت کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کشمیر کے حق میں آواز اٹھانےپر ڈاکٹر مہاتیرمحمد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا 8 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو ایک برس مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں کشمیرکےحق میں اور بھارتی مظالم کیخلاف آوازاٹھانے پر مہاتیرمحمد کا شکر گزار ہوں۔

یاد رہے مہاتیرمحمد نے بھارتی غیرقانونی اقدام کے ایک سال مکمل ہونے پرمذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیرمیں گزشتہ برس 5اگست کےبھارتی اقدامات غیر قانونی ہیں اور بھارت کا آرٹیکل 370اور35اے کی منسوخی بھی غیرقانونی اقدام ہے۔

ڈاکٹر مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیرمیں 9لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں ، جس کی وجہ سے کشمیری سخت فوجی محاصرے میں زندگی بسرکرنے پر مجبور ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی حالت زار کا نوٹس لے۔

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نے کہا تھا انسانیت کیلئے آواز اٹھانے کو ترجیح دی ہے، اپنے پچھلے بیانات پر کوئی افسوس نہیں، کشمیر پر بات کروں گا، اب کسی کے بائیکاٹ کرنے کی پرواہ نہیں، اب مجھے کشمیر کیلئے بولنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیان کے بعد بھارت سےبرآمدات پر اثر پڑامگرافسوس نہیں، کشمیرمیں ناانصافیوں پرایکسپورٹ کونقصان ہوا،یہ سودہ مہنگانہیں، کشمیر پر جو بھی میں نے کہا اس پر معافی نہیں مانگوں گا۔

Comments

- Advertisement -