اشتہار

مون سون بارشیں، کے الیکٹرک کا نظام درہم برہم، بیشتر علاقے اندھیرے میں ڈوب گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں مون سون کی بارشوں نے کے الیکٹرک کی قلی کھول دی، تین دن کی بارشوں میں کے ای کے 174 فیڈرز بند ہونے سے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد پر کے الیکٹرک کے مظالم کا سلسلہ نہ رک سکا، کراچی میں مون سون کی بارشوں کے دوران کے الیکٹر کا ترسیلی نظام درہم برہم ہوگیا، مختلف مقامات پر گزشتہ روز سے پیدا ہونیوالی فنی خرابی تاحال دور نہ کی جاسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے بارش سے 174 فیڈرز بند ہوگئے جس کے باعث شہر کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

- Advertisement -

کے ای انتظامیہ کی جانب سے کراچی کے مختلف مقامات پر 30 کیبل فالٹ تاحال درست نہیں کیے جاسکے جبکہ شہر کے 356 علاقوں میں ٹوٹنے والے بجلی کے تاروں کی مرمت بھی نہ کی جاسکی۔

ذرائع کے مطابق سائٹ، موسی کالونی، غریب آباد، خواجہ اجمیر نگری، گلشن حدید میں بجلی بند ہے جبکہ مہاجر کیمپ، ابوالحسن اصفہانی روڈ، سہراب گوٹھ ، ابراہیم حیدری ،میٹھا در نارتھ کراچی، لیاری، گلستان جوہر، ملیر، ناظم آباد، لیاقت آباد اور بلدیہ بھی بجلی سے محروم ہیں۔

اولڈ سٹی ایریا، پاک کالونی، گلشن اقبال، سرجانی، احسن آباد میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ اورنگی، کورنگی قیوم آباد، ماڈل کالونی، لانڈھی اور گلبہار میں بھی بجلی بند ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں