ممبئی: بھارتی ڈراموں اور مقامی فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ انوپما پھاٹک نے خودکشی کرلی، جس کے بعد 8 ہفتوں میں اداکار کی خودکشی کا یہ پانچواں واقعہ ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈراموں اور بھوجپوری فلموں کی مقبول اداکارہ انوپما پھاٹک اپنی ممبئی کی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائی گئیں، پولیس کے مطابق اداکارہ نے خود کشی کی ہے۔
پولیس کے مطابق اداکارہ کی رہائش گاہ سے اُن کا آخری خط بھی ملا جس میں انہوں نے تحریر کیا کہ وہ پریشانیوں سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کررہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انوپما پھاٹک کا تعلق ریاست بہار کے ضلع پرنیا سے تھا مگر وہ اپنے شوہر کے ساتھ ممبئی میں رہائش پذیر تھیں۔
مزید پڑھیں: ایک اور بھارتی اداکار کی خودکشی
قریبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ اداکارہ نے خودکشی سے ایک روز قبل فیس بک پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی، جس میں وہ دوستوں کی بے وفائی کے شکوے کرتی دکھائی دیں۔
ممکنہ طور پر اداکارہ نے کرونا کی وبا کے باعث پیش آنے والی مالی مشکلات اور قریبی دوستوں کی جانب سے مشکل وقت میں ساتھ نہ دینے اور ان کی جانب سے دغا کرنے پر دل شکستہ ہوکر خودکشی کی۔
پولیس کے مطابق انوپما پھاٹک نے اس وقت خودکشی کی جب ان کے شوہر کام کے سلسلے گھر سے دور تھے۔ انوپما پھاٹک کی خودکشی دو دن میں بھارتی اداکار کی دوسری جب کہ گزشتہ آٹھ ہفتوں میں کسی بھی اداکار کی تیسری خودکشی کی ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل بھارتی ڈراموں میں اداکاری کرنے والے چوالیس سالہ سمیر شرما نے اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کی تھی، پولیس نے اُن کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی شوبز انڈسٹری میں خودکشی کا بڑھتا رجحان، ایک اور اداکار پھندے پر جھول گیا
اُس سے قبل مراٹھی فلموں میں کام کرنے والے اداکار بھاکرے، بعد ازاں تامل اداکارہ وجیالکشمی نے اہم سیاسی شخصیات کی جانب سے ہراساں کیا جانے پر خودکشی کی کوشش کی مگر بروقت طبی امداد ملنے پر خوش قسمتی سے اُن کی جان بچ گئی تھی۔
اس سے قبل چودہ جون کو بالی ووڈ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے باصلاحیت نوجوان اداکار سناشت سنگھ نے خودکشی کی۔ اداکار کی خودکشی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔