جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وزیر تعلیم سندھ کا اسکول کھولنے سے متعلق اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کورونا کے حوالے سے صورتحال بہترہے، ہوسکتا ہے 15 ستمبر سے اسکول کھول دیے جائیں تاہم اگر صورتحال مختلف ہوئی تو پھر اسکول کھولنا مشکل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا کے حوالے سے آج کی صورتحال بہتر ہے، ہوسکتا ہے اس صورتحال کے پیش نظر 15 ستمبرسے اسکول کھول دیے جائیں، اگر صورتحال مختلف ہوتی ہے تو پھراسکول کھولنا مشکل ہے۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی پیشیوں پرآتا رہا لیکن نمبرنہیں آیا، آج بھی نہیں آیا، میئر کراچی کی پرفارمنس شہریوں سے پوچھیں کہ وہ مطمئن ہیں یانہیں، قانون کے مطابق ہم وسائل اور اختیارات دیتے ہیں، جج صاحبان کی آبزرویشن پر کمنٹ نہیں کرنا چاہتا۔

سعید غنی نے کہا کہ اگر میری ذات سے متعلق پوچھیں گے تو جواب دوں گا، کوئی کہے کہ سندھ حکومت کی کارکردگی 100فیصد ہے توایسا نہیں، جتنے وسائل ہیں جتنا کرسکتے ہیں کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کےعوام پیپلزپارٹی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، یہی وجہ ہے پیپلزپارٹی کی نشستوں میں اضافہ ہورہا ہے، میئرکراچی سے متعلق جواب وہی دیں گے، مجھ سے متعلق جوسوالات ہوں گے میں ان کا جواب دوں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں