تازہ ترین

ایران پر پابندی ختم کرنا مزید تخریب کاری کا باعث بن سکتا ہے، یمنی حکومت کا دعویٰ

صعنا : یمنی حکومت نے عالمی برادری کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر ہتھیاروں کی خرید و فروخت کی پابندی اٹھانا خوفناک نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمن کی آئینی حکومت نے ایران سے پابندیا اٹھانے کی مخالفت کردی، یمنی حکومت کا نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران کی جنگی صنعت پر پابندیاں اٹھانا برے نتائج کا باعث بنے گا۔

یمنی حکومت کا کہنا ہے کہ ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنا ایرانی حکومت کو تحفہ دینے کے برابر ہوگا۔

ایران عالمی امن کے خطرہ ہے اور ایرانی اقدامات بی عالمی امن و استحکام کو خراب کرنے کا باعث ہیں، اگر ایران سے اسلحے کی خرید و فروخت پر عائد پابندیاں اٹھائیں گئی تو خطے میں مزید تخریب کاری اور دہشت گردی بڑھے گی۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برداری کی طرف سے ایران پر عاید کردہ اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی رواں سال 18 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے جبکہ امریکا و اس کے حواری ممالک ایران پر اسلحہ کی پابندیوں میں مزید توسیع کی کوشاں ہیں۔

Comments

- Advertisement -