اشتہار

ٹرمپ کی پریس کانفرنس کے دوران فائرنگ، امریکی صدر اچانک چلے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ ہوگئی جس کے بعد خفیہ سروسز سے متعلقہ گارڈز نے مسلح شخص کو گولی مار دی، ٹرمپ کو پریس کانفرنس چھوڑ کرجانا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ شام کورونا وائرس سے متعلق پریس بریفنگ دے رہے تھے۔ اس دوران وائٹ ہاؤس کے باہر زور دار فائرنگ کی آواز آئی، فائرنگ کی آواز سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

ٹرمپ کو امریکی سیکریٹ سروس کے ایک ایجنٹ نے ہنگامی طور پر وائٹ ​​ہاؤس کے بریفنگ روم سے باہر نکالا، صدرٹرمپ کو پریس روم سے واپس اوول آفس لے جایا گیا۔

- Advertisement -

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے دوبارہ پریس کانفرنس میں آ کر بتایا کہ خفیہ گارڈز نے وائٹ ہاؤس کے باہر ایک مسلح شخص کو گولی ماری ہے اور اسے زخمی حالت اسپتال لے جایا گیا ہے، سیکیورٹی اسٹاف نے کہا کہ حالات کنٹرول میں ہیں اس لیے واپس آگیا ہوں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا، یہ فائرنگ وائٹ ہاؤس سے صرف ایک بلاک فاصلے پر17 ویں اسٹریٹ اور پنسلوینیا ایونیو کے قریب کی گئی۔

پولیس ابھی بھی اس مشتبہ شخص کا مقصد جانے کی کوشش کرہی ہے اور اس معاملے میں مزید تفصیلات فراہم کرنے کی کوشش جاری ہے، ملزم کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے  لیکن اس کی حالت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں