اشتہار

کرونا خاتمے کے 102 دن بعد نیوزی کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ایڈنبرگ: نیوزی لینڈ میں کروناوائرس کے خاتمے کے 102 دن بعد نئے کیسز سامنے آگئے، وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے شہر میں دوبارہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جون میں نیوزی لینڈ نے اپنے ملک سے کرونا کے خاتمے کا اعلان کیا تھا لیکن اب ملک میں کروناوائرس نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد میں کروناوائرس پایا گیا ہے جس کے بعد وزیراعظم نے مذکورہ شہر میں تھری لیول کا لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کردیا اور شہریوں کو گھر میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

- Advertisement -

جسینڈا آرڈرن نے آکلینڈ کے میئر فل گوف کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرونا صورت حال کے پیش نظر لاک ڈاؤن کو یقینی بنائیں اور وبا سے متعلق ممکنہ انتشار یا بھر دیگر مسائل پر قابو رکھیں۔

پہلا ملک جس نے کرونا کو مکمل شکست دے دی، لاک ڈاؤن ختم

آکلینڈ کل سے لاک ڈاؤن میں داخل ہوجائے گا اور یہ سلسلہ تین دن تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں رواں سال مئی سے کرونا کیسز رپورٹ ہونا بند ہوگئے تھے جس کے بعد حکومت نے جون میں کرونا کے خاتمے کا اعلان کردیا تھا۔ لیکن اس کے بعد جون اور جولائی میں دوبارہ کچھ کیسز رپورٹ ہوئے لیکن حکومت نے مذکورہ مریضوں کی تصدیق نہیں کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں