اشتہار

بھارت میں کرونا کے مشتبہ مریض کی موٹرسائیکل پر سیر، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر ان دنوں ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک کرونا کا مشتبہ مریض موٹرسائیکل پر سیر کرتا نظر آرہا ہے لیکن اصل ماجرا کچھ اور ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کرونا کا مشتبہ مریض بھارتی ریاست بنگال کا شہری ہے، کرونا کا سن کر ہر ایمبولینس نے اسے اسپتال منتقل کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن طبی عملے کے ایک رکن نے انسانیت کی نئی مثال قائم کردی۔

ایمبولینس کی جانب سے انکار کے بعد طبی رضاکار نے ازخود اپنی بائیک میں سوار کرکے مشتبہ مریض کو اسپتال پہنچایا، ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

- Advertisement -

بھارت لاک ڈاؤن : ایمبولینس کے انتظار میں 3 گھنٹوں سے کرسی پر بیٹھا مریض چل بسا

ستیاکام نامی رضاکار نے مریض کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے ہرممکن حفاظتی انتظامات کیے اور کرونا بچاؤ کٹ بھی پہنچ رکھی تھی۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ایمبولینس ڈرائیورز نے خود کو کرونا سے محفوظ رکھنے کے لیے انکار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں