تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

دوسروں کی مداخلت اور بدکلامی کی روک تھام کے لیے فیچر متعارف

نیویارک: مائیکروبلاگنگ اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے تمام صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا جس کے تحت اب کوئی کوئی کسی بھی ٹویٹ پر تبصرہ نہیں کرسکے گا۔

ٹویٹر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی اور پرائیوسی سے متعلق فیچر کو ’ٹویٹر لمٹنگ‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت صارف اب اپنی ٹویٹ پر غیر ضروری لوگوں کی مداخلت کو روک سکے گا۔

صارف کا اختیار ہوگا کہ وہ اپنے ٹویٹ پر جواب دینے والوں کا انتخاب کرے، یعنی اب اُسے یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ دوسروں کی بے جا مداخلت کو قابو کرسکے۔

صارف جب ٹویٹ کرے گا تو اُس کے نیچے تین آپشن آجائیں گے اور وہ اُن میں سے جس کا چاہیے انتخاب کرے گا۔

کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے گئے فیچر میں ٹویٹ کرنے والے صارف کو یہ سہولت دی جائے گی کہ وہ چاہے تو سب کو، یا پھر جو دوست اُسے فالو کررہے ہیں اُن کو یا کسی کو بھی تبصرے (کمنٹس) کرنے کی اجازت نہ دے۔

مزید پڑھیں: اکاؤنٹس ہیکنگ پر ٹویٹر انتظامیہ کی انوکھی منطق

ٹویٹ کرنے والا صارف ان میں سے جس آپشن کا انتخاب کرے گا پھر اُن ہی لوگوں کو تبصرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔

کمپنی کی جانب سے صارفین کو اس فیچر کے حوالے سے  سمجھانے کے لیے ایک ویڈیو مئی میں جاری کی گئی تھی اور انتظامیہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ ’ٹویٹ لمٹنگ‘ کو آزمائشی طور پر متعارف کرایا جارہا ہے۔

ٹویٹر نے یہ فیچر متعدد صارفین کی شکایات کے بعد متعارف کرایا کیونکہ بہت سے صارفین کا شکوہ تھا کہ اُن کے ٹویٹ پر غیر متعلقہ لوگ آکر اخلاقیات سے گرے تبصرے کرتے یا نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صارف کے ٹوئٹ پر کوئی بھی شخص بنا روک ٹوک تبصرہ کر سکتا تھا لیکن اب صارف اپنی پوسٹ کے لیے رپلائی کرنے والوں کو اپنی مرضی کے مطابق چن سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویٹر پر غیرمتعلقہ افراد کی مداخلت روکنے کا طریقہ

ٹویٹر نے یہ فیچر آئی او ایس صارفین کے لیے گزشتہ ہفتے پیش کیا تھا اور اب یہ اینڈرائیڈ صارفین اور ویب سائٹ پر بھی فعال ہے۔

Comments

- Advertisement -