اشتہار

امریکا میں 8 سالہ طالبعلم کو ہتھکڑی لگا کر گرفتار کرنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں 8 سالہ طالبعلم کو ہتھکڑی لگا کر گرفتار کرلیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیس نے ٹیچر کو مکا مارنے کے الزام پر 8 سالہ طالبعلم کو ہتھکڑی لگا کر لاک اپ کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق اسکول کی پرنسپل نے تھانے میں ایک طالبعلم کی شکایت پولیس سے کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ بچے نے ایک ٹیچر کو مارا ہے جس پر فلوریڈا پولیس کے افسران نے طالب علم کے ہاتھوں میں ہتھکڑی لگائی اور اسے تھانے منتقل کردیا۔

- Advertisement -

بچے کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ 8 سالہ بچے کے ساتھ عادی مجرموں جیسا سلوک کیا گیا، بچے کے فنگر پرنٹس لیے گئے، ڈی این ٹیسٹ کیا گیا اور جیل میں رکھا گیا۔

اٹارنی جنرل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے گرفتاری کے لیے مجوزہ طریقہ کار پر عمل کیا ہے اور قانون کے مطابق ہی تمام امور کو انجام دیا ہے۔

دوسری جانب بچے کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس نے ایک بچے کی گرفتاری کے لیے بھی وہی طریقہ اختیار کیا جو ایک عادی کے مجرم کے لیے ہے۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ دسمبر 2018 میں پیش آیا تھا، بچے کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا تاہم والدہ کو 9 ماہ تک قانونی جنگ لڑنے کے بعد بچے کے خلاف مقدمہ خارج ہونے پر کامیابی ملی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں