تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کیا حفیظ ٹیم کے لیے ‘خطرہ’ بن گئے؟

کورونا وبا سے نمٹنا ذاتی طور پر لوگوں کے لیے اتنا مشکل نہیں تھا جتنا کہ کھلاڑیوں کے لیے لگ رہا ہے۔

کوویڈ 19 سے حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت کورونا پروٹوکولز کھلاڑیوں کے جسم میں کاٹنے کی طرح چبھ رہے ہیں۔

انگلینڈ میں موجود ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل محمد حفیظ بائیو سیکیور ماحول کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔

محمدحفیظ نے گالف کورس میں تماشائیوں کےساتھ تصویریں بنوائیں، کرکٹر نے 90سالہ خاتون سے ملاقات کی تصویربھی ٹوئٹ کی۔

انگلینڈ میں کورونا پروٹوکولز کے تحت سماجی فاصلے کو دو میٹر تک برقرار رکھنا لازمی ہے تاہم تصویر میں بظاہر حفیظ نے اس فاصلے کو برقرار نہیں رکھا جس کے بعد کسی بھی خطرے کے پیش نظر پی سی بی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے محمد حفیط کو آئیسولیشن میں بھیج دیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ حفیظ کا آج کورونا کا ٹیسٹ لیا گیا ہے جس کی رپورٹ کل آئےگی، کورونا منفی رپورٹ آنے پر انہیں اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بائیو سیکور ماحول کی خلاف ورزی پر انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفر آرچر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بطور سزا باہر کیا گیا تو اب کاؤنٹی کرکٹر شائقین کے ساتھ تصویر بنانے پر ڈراپ کیا گیا ہے۔

کینٹ سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ کرکٹر جورڈن کاز نے ریکارڈ توڑ بیٹنگ کرتے ہوئے ڈبل سنچری بنا کر ٹیم کو کامیابی تو دلائی مگر اب وہ کورونا پروٹول کی خلاف ورزی پر اگلے میچ سے باہر ہوگئے۔

بیٹسمین نے 237 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 570 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 47 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ڈبل سنچری بنائی۔

جورڈرن کاز نے کورونا پروٹوکولز کے بر خلاف شائقین کے ایک گروہ کے ساتھ تصویر کھنچوائی جو انہیں مہنگی ثابت ہوئی اور وہ اگلے میچ کے لیے ٹیم سے ڈراپ کر دیے گئے۔

بلے باز نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی بھی مانگی تاہم انتظامیہ نے سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے انہیں آئیسولیشن میں جانے اور کورونا منفی رپورٹ آنے کی صورت میں ہی ٹیم جوائن کرنے کی اجازت دی ہے۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں