ساؤتھمپٹن: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ کل سے ساؤتھمپٹن کے اسٹیڈیم ایجاس باؤل میں کھیلا جائے گا۔
دوسرے ٹیسٹ میں بھی اظہر علی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ بابر اعظم نائب کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں بلے باز عابد علی، اسد شفیق، فوّاد عالم، امام الحق، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، کاشف بھٹی, سہیل خان اور یاسر شاہ کے نام شامل ہیں۔
Pakistan’s squad for the second England Test that begins at the Ageas Bowl Southampton tomorrow:
Azhar A (c), Babar A (vc), Abid A, Asad S, Fawad A, Imam, Kashif B, M Abbas, M Rizwan, Naseem S, Sarfaraz A, Shadab K, Shaheen A, Shan M, Sohail K and Yasir S. #ENGvPAK pic.twitter.com/755JDZwcWO
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 12, 2020
قبل ازیں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بولرز کے سامنے ناکام ہونے والے بین اسٹوکس نے ذاتی وجوہات کی بنا پر بقیہ سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا جس کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے متبادل کے طور پر اولی رابنسن کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔
انگلینڈ نے سسکس کے فاسٹ بولر رابنسن کو خصوصی طور پر بلایا اور بائیو سکیور شامل کیا۔ رابنسن کاؤنٹی میں عمدہ کارکردگی کا دکھا چکے ہیں اور ان کی موجودگی سے ٹیم کا پیس اٹیک مزید مضبوط ہوجائے گا۔
دوسرے ٹیسٹ کے لیے جوئے روٹ کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں اینڈرسن، براڈ، بیس،برنس، آرچر، بٹلر،کرالے، کوران، پاپ، رابنسن،سبلی، ووکس اور ووڈ شامل ہیں۔