اشتہار

ایران خطے کو غیرمستحکم کرنے کیلئے ہتھیاروں کا استعمال بند کرے، امریکا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکی مندوب کیلی کرافٹ نے کہا ہے کہ نئی آنے والی لبنانی حکومت حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی پابند ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکوں کے بعد لبنان سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے جس کے باعث لبنانی حکومت بھی مستعفی ہوگئی ہے اور اب نئی حکومت کی تشکیل عمل میں آئے گی۔

موقع کو غنیمت جانتے ہوئے عالمی طاقتیں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کےلیے اپنی مرضی کی حکومت کی تشکیل چاہتے ہیں تاکہ نئی حکومت کے ذریعے حزب اللہ کو غیر مسلح کیا جاسکے۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی مندوب کیلی کرافٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے جنوب میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فورسز اپنا مشن جاری رکھیں گی۔

کیلی کرافٹ نے الزام عائد کیا کہ ایران خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کےلیے اسلحے کا استعمال کرتا ہے اور باغی گروہوں کو مسلح کرتا ہے، ایران لبنان میں حزب اللہ کو مسلح کرنا بند کرے۔

امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ امریکا لبنان کے شانہ بشانہ ہے اور تعاون کرنے والا اہم ملک ہے، لیکن لبنان کی نئی آنے والی حکومتیں پابند ہوگیں کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کریں۔

کرافٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران پر اسلحہ کی پابندی میں توسیع کے مسودے پر رائے شماری اگلے ہفتے ہی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں