کراچی: ریلوئےسے سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان ریلوئے نے 17 اگست سے مزید 6 ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔
17 اگست سے دوبارہ چھ گاڑیوں رحمان بابا ،فرید ایکسپریس ،لاثانی ایکسپریس ،بدر ایکسپریس، موئن جو ڈرو اور ہزارہ ایکسپریس چلائی جا رہی ہیں۔
ان 6 نئی ٹرینوں کی آن لائن اور کمپیوٹرائز ریزرویشن بھی شروع کر دی گئی ہے ۔
کراچی بدر ایکسپریس کا روٹ براستہ فیصل آباد سے ملتان تک بڑھا دیا گیا ہے جب کہ موئن جو ڈرو ایکسپریس کا روٹ کراچی سے براستہ لاڑکانہ سے ملتان تک بڑھایا گیا ہے۔
کورنا وائرس کی وجہ سے ان ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا تھا تاہم اب 17 اگست سے چلنے والی تمام ٹریوں میں این سی او سی کی تمام ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔
مسافر اور عملہ اسٹیشن اور ٹرین میں بغیر ماسک ے سفر نہیں کر سکتا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔