تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ترکی نے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کر دیا

ترکی میں تعلیمی سال 2020-21 کا آغاز 31 اگست اور تدریس 21 ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیرتعلیم صیاسلجوق نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ ملک بھر میں کورونا وبا کے حوالے سے اسکولوں کو کھولنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

نئے تعلیمی سال کا آغاز 31 اگست سے ہوگا جب کہ اسکولز میں تدریسی عمل 21 ستمبر سے شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اسکولز میں تعلمی سرگرمیاں بحال کرنے کے حوالے سے وزارت صحت کی گائیڈلائنز کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی بنائی گئی ہے جس کے تحت ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اسکولز میں حاضری کو بتدریج بڑھایا جائے گا اور مرحلہ وار مکمل بحالی کے لیے طلبہ اور ان کے والدین کے رویے کو مدنظر رکھا جائے گا۔

ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں 17 اگست سے سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے اور اس سلسلے میں خصوصی احتیاطی تدابیر مرتب کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مارچ سے اسکولز، جامعات اور تمام تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -