جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری کی مشکلات میں مزید اضافہ ، چارج شیٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف چارج شیٹ جاری کردی گئی،آصف زرداری کا کہنا ہے کہ تمام الزامات کو سمجھ چکا ہوں ، مسترد کرکے اپنا مکمل دفاع کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ، جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری سمیت 13 ملزمان کیخلاف چارج شیٹ جاری کردی گئی، احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس کی 17 صفحات کی چارج شیٹ جاری کی۔

چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری نےیونس قدوائی ودیگرکےذریعےجعلی کمپنی پارتھینون بنائی، انھوں نے فراڈ کے ذریعے نیشنل بینک سے قرض کا منصوبہ بنایا۔

- Advertisement -

چارج شیٹ کے مطابق آصف زرداری نے جعلی کمپنی سے رقم اپنی کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی، ڈیڑھ ارب کی کرائم پروسیڈ چھپانے کے لیے جعلی اکاؤنٹس میں گھمائی گئی۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ تمام الزامات کو سمجھ چکا ہوں ، مسترد کرکے اپنا مکمل دفاع کروں گا۔

یاد رہے قومی احتساب بیورو ( نیب )نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ضمنی ریفرنس میں کہا گیا کہ کرپشن کی رقم 1.5 بلین سے بڑھ کر چار ارب روپے ہو گئی، مزید شواہد عدالت کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔

نیب کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری کو بطور کمپنی ڈائریکٹر ریفرنس میں ملزم نامزد کیا گیا ہے جبکہ ریفرنس میں دیگر 10ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا۔

خیال رہے احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پر 10 اگست کو فرد جرم عائد کی تھی اور عدالت نے نیب کے گواہان یکم ستمبر کو طلب کر رکھے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں