کراچی: کراچی پولیس نے ملزمان کی الیکٹرونک مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے ای ٹیگنگ سے متعلق تجاویز تیار کرلیں۔ای ٹیگنگ کا مقصد ملزمان پر جدید طریقے سے نظر رکھنا ہے۔
الیکڑونک چپ اسٹریٹ کرمنلز اور خواتین ملزمان کو لگائی جائےگی۔منشیات فروش اور 6 ماہ تک سزا یافتہ ملزمان کو بھی چپ لگائی جاسکےگی۔
پولیس چیف کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک ٹریکنگ سے ملزمان کی نقل وحرکت پر نظر رہےگی،ضمانت پر رہا ملزمان کو بھی الیکٹرونک ڈیوائس لگائی جائے گی۔الیکٹرونک مانیٹرینگ سے ملزمان کی بار بار گرفتاری سے بچا جا سکے گا۔
خیال رہے کہ سندھ حکومت کی منظوری کے بعد ملزمان کی الیکٹرونک مانیٹرنگ کا عمل شروع ہوگا۔پولیس کی جانب سے یہ فیصلہ بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر وارداتوں کے بعد کیا گیا۔