اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

نئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بارش سے گرتی سیلنگ کی ویڈیو منظر عام پر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر گزشتہ دنوں کی بارش سے سیلنگ نیچے آ گری، گرتی سیلنگ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی ناقص تعمیر کا ایک بار پھر پول کھل گیا ہے، ایئر پورٹ پر 2 روز قبل ہونے والی بارش سے سیلنگ نیچے آ گری۔

انٹرنیشنل ڈیپارچر اور ڈومیسٹک ڈیپارچر کی سیلنگ گرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی، سیلنگ گرتے ہی بارش کا پانی بھی لاؤنجز میں داخل ہو گیا، واقعے کے بعد ایئر پورٹ پر سیلنگ کی ٹائلوں کا ڈھیر لگ گیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کی ناقص تعمیرات کی انکوائری 2 سالوں سے جاری ہے، لیکن تاحال کوئی نتیجہ خیز کارروائی سامنے نہیں آئی۔

طوفانی جھکڑ، ایئرپورٹ کے شیشے ٹوٹ کر بکھر گئے

یاد رہے کہ یہ ایئر پورٹ سو ارب روپے سے زائد کی لاگت میں 10 سال کے طویل عرصے کے بعد عجلت میں مکمل کیا گیا تھا، ن لیگ کی حکومت میں یکم مئی 2018 کو اس وقت کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اس کا افتتاح کیا تھا، یہ پاکستان میں سب سے بڑا اور جدید ترین ایئرپورٹ ہے۔

ایک ماہ بعد ہی 6 جون 2018 کو اسلام آباد میں ہونے والی تیز بارش نے ایئرپورٹ کو جھیل میں تبدیل کر دیا تھا، بارش میں ایئر پورٹ کی چھتیں بھی ٹپکنے لگی تھیں، بارش کا پانی عمارت میں داخل ہو کر گیلری اور کمروں تک جا پہنچا تھا۔

3 مئی 2020 کو وفاقی دار الحکومت میں طوفانی ہواؤں اور جھکڑوں کی وجہ سے ایک بار پھر ایئر پورٹ کو شدید نقصان پہنچا، اور داخلی دروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور فار سیلنگ کی چھت گر گئی۔

23 جون 2020 کو پھر پاکستان کے جڑواں شہروں وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں شام کے وقت اچانک تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی، جس سے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا، ناقص مٹیریل سے بنی سیلنگ نیچے آ گری، لاؤنج میں شیشے کا گیٹ بھی ٹوٹ کر گر گیا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں