اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سندھ کے مسائل کے حل کے لیے مشاورتی کمیٹی تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے تصدیق کی ہے کہ سندھ کے مسائل کے لیے مشاورتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں وفاق اور صوبائی حکومت کے 3،3 نمائندے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاق اور سندھ حکومت ایک پیج پر آگئے۔مسائل کےحل کے لیے مشاورتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔کمیٹی کے چیئرمین وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ہوں گے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت کے مذاکرات کے 2 دور ہوچکے ہیں،کمیٹی میں وفاق اورسندھ حکومت کے 3، 3 نمائندے شامل ہوں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاق کی جانب سے وفاقی وزرا اسدعمر،علی زیدی،امین الحق شامل ہوں گے،کمیٹی میں سندھ کی جانب سے صوبائی وزرا ناصرشاہ اور سعید غنی شامل ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام حکومتیں مل کر کام کریں گی تو مسائل حل ہوں گے،سندھ حکومت صوبے کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کو ہمیشہ سے تیار ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ بھرمیں ترقیاتی کاموں کو تیز اور بروقت مکمل کیا جاسکےگا،کمیٹی صوبے کے ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹیں دور کرےگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں