پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کورونا صورتحال میں بہتری، وفاقی دارالحکومت میں زندگی معمول پر آنے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد وفاقی اسپتالوں کی او پی ڈیزکھلنا شروع ہوگئیں، پہلے مرحلے میں کارڈیک، چلڈرن اور برن سینٹر کو کھولاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا صورتحال کی بہتری پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زندگی معمول پر آنے لگی، کورونا کے باعث بند وفاقی اسپتالوں کی او پی ڈیز کھلنا شروع ہوگئیں ، اوپی ڈیز کُھلنے کے پہلے روزمریضوں کا رش دیکھا گیا۔

ترجمان پمز اسپتال ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا پمز میں آج 3 ہزار سے زائد مریضوں کی آمد ہوئی ، پہلے مرحلےمیں کارڈیک، چلڈرن اور برن سینٹر کو کھولا گیا ہے، اسپتال کی مین اوپی ڈی کھولنے سے متعلق حالات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا تھا کہ اسپتال میں کورونا کے 3 مریض زیرعلاج ہیں، 13450 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپلز وصول کئے ہیں، جن میں 1458 پازیٹو مریضوں میں سے 450 پمز میں زیرعلاج رہے۔

ترجمان پمز کے مطابق پمز میں تاحال کورونا کے 54 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک بھر میں 7 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد مہلک وائرس سے اب تک 6ہزار175 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 2لاکھ 69ہزار 087 کورونا مریض صحت یاب ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں