تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

کروناوائرس: سعودی شہریوں کے لیے حوصلہ افزا خبر

ریاض: سعودی عرب میں کروناوائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، مملکت میں وبا کے شکار مریضوں کی صحت یابی میں 89 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کروناوائرس میں مبتلا مریضوں کی صحت یابی 89 فیصد تک بڑھ گئی ہے، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کیسز سے ریازہ مریض شفایاب ہورہے ہیں۔

سعودی عرب میں گزشتہ روز کی کرونا رپورٹ کے مطابق ملک میں 2 لاکھ 89 ہزار 542 افراد میں وبائی مرض کی تصدیق ہوچکی ہے، 39 مریضوں کے انتقال کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 408 ریکارڈ کی گئی۔

کروناوائرس: سعودی وزارت صحت کا ایک اور اہم بیان

گزشتہ روز مملکت میں کرونا کے 1 ہزار 227 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ اسی دن 2 ہزار 446 مریض صحت یاب ہوئے، اس طرح کرونا کے حملوں سے زیادہ مریض صحت یاب ہورہے ہیں۔

البتہ سعودی عرب میں 1 ہزار 774 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

خیال رہے کہ مملکت میں 4 ملین افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، مشتبہ مریضوں کی کرونا رپورٹس مرحلہ وار سامنے آرہی ہیں، خوش آئند امر یہ ہے کہ مریض زیادہ تعداد میں صحت یاب ہورہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -