جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کروناویکسین کی تیاری میں برطانیہ کو کیا ضرورت پیش آگئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی حکومت نے ضعیف، سیاہ فام اور دیگر خاص ایشیائی اقلیتی گروہوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو کروناویکسین کے ٹرائل کے لیے رضاکارانہ طور پر خود کو پیش کرنے کی اپیل کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کرونا ویکسین کی تیاری میں ہر رنگ نسل اور قومیت سے تعلق رکھنے والے افراد پر ٹرائل کرنا چاہتا ہے تاکہ ایک مؤثر ترین ویکسین تیار کی جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ویکسین کے انسانوں پر تجربات جاری ہیں لیکن اب تک کوئی مؤثر ترین نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ برطانوی ویکسین ٹاسک فورس کے چیئرمین کیٹ بنگھم کا کہنا ہے کہ کروناویکسین وبا کا خاتمہ کرسکتی ہے۔

- Advertisement -

کروناویکسین، برطانیہ سے بڑی خوشخبری

انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس تقریباً ایک لاکھ کے قریب رضاکار موجود ہیں جن پر ویکسین ٹرائل ہوں گے لیکن ہمیں سیاہ فام اور ایشیا سے تعلق رکھنے والے خاص قسم کے اقلیتوں کی بھی ضروت ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی حکومت کو ویکسین کی آزمائش کے لیے 65 سال سے زائد عمر کے افراد، ہیلتھ کیئرز، سیاہ فام، اقلیتی گروہ اور دیگر رنگ نسل سے تعلق رکھنے والے افراد کی ضرورت ہے۔

گزشتہ ہفتے شایع ہونے والے ایک رپورٹ میں تشویش ظاہر کی گئی تھی کہ اقلیتی گروہوں میں کرونا کے پھیلاؤں کے دو سے تین گنا زیادہ خطرات ہوتے ہیں جبکہ اموات بھی ہوچکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں