تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کروناویکسین، برطانیہ سے بڑی خوشخبری

لندن: برطانوی حکومت نے 9کروڑ افراد کے لیے کرونا ویکسین کا پیشگی معاہدہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کروناوائرس کی ممکنہ ویکسین کی تیاری سے قبل ہی برطانوی حکومت نے معاہدہ کرلیا جس کے تحت برطانیہ ادویہ ساز دو کمپنیوں سے ویکسین کی 9 کروڑ خوراک حاصل کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق 3کروڑ ویکسین کی خوراکیں جرمن اور 6کروڑ فرانسیسی کمپنی تیار کرے گی جو کامیاب ٹرائل کے بعد برطانیہ کو فراہم کی جائیں گی، ان کمپنیز نے ویکسین کے ٹرائل شروع کررکھے ہیں۔

دوسری جانب آکسفورڈ یونیورسٹی بھی 10کروڑ ویکسین تیار کر رہی ہے۔ بزنس سیکریٹری برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ معاہدہ برطانوی شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے کیا، برطانیہ کی آبادی تقریباً ساڑھے 6کروڑ ہے۔

روس کرونا ویکسین ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کر رہا ہے: برطانیہ

خیال رہے کہ جرمنی کی ’بائیون ٹیک‘ نامی کمپنی کرونا ویکسین تیار کررہی ہے جبکہ فرانس سے ’ویلنوا‘ نامی کمپنی سے برطانیہ نے معاہدہ طے کیا ہے۔ ویکسین کی کامیابی کے بعد ترسیل کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

برطانوی سائنس دانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں سال ستمبر تک ویکسین مکمل طور پر تیار ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں درجنوں ادویہ ساز کمپنیاں کرونا کی ویکسین بنانے میں جٹی ہوئی ہیں، زیادہ تر ادارے ویکسین تیار کرچکے ہیں جس کے انسانوں پر تجربات کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -