جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سلیم ملک نے آئی سی سی ٹرانسکرپٹ کا جواب پی سی بی میں جمع کروا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے آئی سی سی ٹرانسکرپٹ کا جواب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں جمع کروادیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے پی سی بی میں جواب جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 روز میں پی سی بی نے جواب نہ دیا تو دوسرے آپشنز پر عمل کروں گا، تمام دستاویزات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

واضح رہے کہ سلیم ملک آئی سی سی ٹرانسکرپٹ کا جواب جمع کروانے ایک بار پھر پی سی بی ہیڈ کوارٹر پہنچے تھے۔ انہیں بارہ منٹ کے انتظار کے بعد اندر جانے کی اجازت ملی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا معاملہ پی سی بی نے خود بنایا ہوا ہے، اگر کوئی مسئلہ ہوتا تو آئی سی سی مجھے بھی خط لکھتا۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ نے اب تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا، دو سو صفحات پر مشتمل نوٹس کا میں کیا جواب دوں۔

سلیم ملک نے راشد لطیف پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو خراب کرنے والا سابق وکٹ کیپر راشد لطیف ہے، انہوں ںے ذاتی مفاد کے لیے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف چالیں چلیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی حکام نے سلیم ملک کو آئی سی سی کی جانب سے میچ فکسنگ کے سوالات کے جواب دینے کا کہا تھا، سلیم ملک کے مئی 2014 کے اعتراف کا حوالہ دیتے ہوئے پی سی بی کا کہنا تھا کہ ان کا جواب دینے سے انکار ان کے اعتراف کو تبدیل نہیں کرسکتا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سلیم ملک کا کہنا تھا کہ کئی کھلاڑیوں کو فکسنگ کی سزا کے بعد کھیلنے یا کوچنگ کا موقع ملا مجھے بھی کوچنگ کا اختیار دیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں