جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سپر ہائی وے نوری آباد پر گاڑی الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

جامشورو: سندھ کے شہر جامشورو میں سپر ہائی وے نوری آباد پر گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سپر ہائی وے نوری آباد پر گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، گاڑی میں سوار افراد کراچی سے ٹنڈو آدم جارہے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کے سبب پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمی افراد کو نوری آباد ٹرامہ سینٹر میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

مزید پڑھیں: بونیر:گاڑی کھائی میں گر گئی، 8 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے بونیر میں گاڑی کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی میں سوار افراد شادی میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ افسوس ناک حادثہ پیش آیا، جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جامشورو میں انڈس ہائی وے پر گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے تھھے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں