تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

سعودی عرب:‌ ڈرون اڑانے والے ہوجائیں ہوشیار، جیل ہوگی اور بھاری جرمانہ

ریاض: سعودی عرب میں محکمہ شہری ہوا بازی نے ڈرونز استعمال کرنے والوں کو ایک بار پھر خبردار کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شہری ہوا بازی کے ترجمان ابراہیم الروسا کا کہنا تھا کہ ’ہم نے گزشتہ دنوں تجارتی اور تفریحی ڈرونز کے استعمال کے لیے ہزاروں لائسنس جاری کر کے متعلقہ لوگوں کو اجازت دی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ڈرونز کے اندراج اور آپریشن کے طریقۂ کار سے متعلق نیا جامع لائحہ عمل جاری جاری کیا جائے گا، اس وقت مملکت میں جتنے بھی ڈرونز اڑائے جارہے ہیں وہ تفریحی اور تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ سعودی شہری تفریح کا لائسنس حاصل کر کے  ڈرونز سے زرعی فارموں، فیکٹریوں اور مختلف مقامات کی تصاویر بنا کر انہیں تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں، جن لوگوں کو لائسنس دیا گیا ہے انہیں استعمال کا وقت، طریقہ اور حدود سے آگاہ کیا جاچکا ہے‘۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ’لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اب سخت سزائیں دی جائیں گی، جس مقصد کے لیے لائسنس جاری کیا گیا اگر ڈرون کو اُس مقصد کے لیے استعمال نہ کیا گیا تو نہ صرف ڈرون ضبط ہوگا بلکہ اڑانے والوں کو بھی سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’خلاف ورزی کرنے والے شخص کو ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانے تک میں سے کوئی ایک یا پھر دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں‘۔

شہری ہوابازی کے ترجمان نے بتایا کہ مستقبل میں ڈرونز کی درآمد اور ان کے کاروبار کی بھی اجازت دی جائے گی۔ اس حوالے سے محکمہ شہری ہوابازی متعلقہ اداروں کے تعاون سے قواعد و ضوابط تیار کرنا شروع کردیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -