اشتہار

ناروے میں بھارتی جاسوس گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اوسلو: نارویجن پولیس نے نارروے میں مقیم بھارتی جاسوس کو گرفتار کرلیا جس نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نارویجن پولیس نے ہفتے کے روز اہم مٹینگ میں بیٹھے ہوئے پچاس سالہ بھارتی نژاد شہری ہرشرن سنگھ کی مشکوک حرکات کا نوٹس لیا۔

پولیس نے شک کی بنیاد پر ہرشرن نامی شخص کو گرفتار کیا اور اُس کے پاس سے اہم دستاویزات برآمد کیں۔

- Advertisement -

ملزم نے دوران تفتیش جاسوسی کا اعتراف کیا اور افسران کو بتایا کہ اُس کے بھارتی خفیہ ایجنسیوں سے روابط تھے اور ملاقات بھی رہتی تھی، ہر مٹینگ میں وہ اہم معلومات بمعہ دستاویزات خفیہ ایجنسیوں کو فراہم کرتا تھا۔ ہرشرن نے نارویجن پولیس کو بتایا کہ اُس نے جاسوسی کے بدلے بھاری رقم وصول کی۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان سے 2 بھارتی جاسوس گرفتار

پولیس نے ملزم کو تفتیش کے بعد عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ہرشرن پر فردِ جرم عائد کی اور اُسے چار ہفتوں کے لیے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

نارویجن میڈیا رپورٹ کے مطابق ہرشرن پر عائد ہونے والی فرد جرم پر اُسے کم از کم پندرہ سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں