تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

پڑوسی کے ہاتھوں مرغا قتل، مالک نے مقدمہ دائر کردیا

پیرس : فرانسیسی شہری نے اپنے مرغے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے پڑوسی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک فرانس کے جنوب مشرق میں واقع ایک گاوں میں مرغے کے قتل کا یہ انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں پڑوسی نے مرغے کی بانگ سے تنگ آکر اسے گولیاں مار کر قتل کردیا۔

مالک کو اپنے مرغے کی موت پر انتہائی صدمہ پہنچا اور اس نے اپنے پڑوسی کو سزا دلوانے کےلیے 74 ہزار 500 افراد سے پٹیشن پر دستخط لےلیے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مرغے کو انصاف دینے کےلیے عدالتی کارروائی رواں برس دسمبر میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ مرغے کی بانگوں سے تنگ آکر لوگوں نے شکایت درج کروائی ہو۔

اس سے قبل فرانس میں ایک جوڑے نے علی الصبح بانگ دینے والے مرغے کے خلاف عدالت میں کیس کردیا تھا، جہاں عدالت نے مرغے کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔

Comments

- Advertisement -