اشتہار

کرونا کی آڑ میں بھارتی جعلی ڈاکٹر کو ہوشیاری مہنگی پڑگئی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں جعلی ڈگری رکھنے اور مریضوں کا غلط علاج کرنے کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر نے عدالت میں نقلی کرونا ٹیسٹ رپورٹ جمع کروا کر ضمانت حاصل کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ڈاکٹر کی یہ جعل سازی کارآمد ثابت نہ ہوئی، پولیس نے کرونا کی رپورٹ نقلی قرار دے کر ملزم کو گرفتار کرلیا، جعلی ڈاکٹر کے غلط علاج سے ایک مریض انتقال بھی کرچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی میں مذکورہ ملزم ڈاکٹر بن کر شہریوں کا غلط علاج کرتا تھا، بھارتی جعل ساز کے پاس ڈگری بھی جعلی تھی۔ اسی بنیاد پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کررکھا ہے، لیکن حالیہ دنوں اس نے عدالت کو چکما دینے کا غلط راستہ نکالا اور کرونا کی نقلی رپورٹ پیش کردی۔

- Advertisement -

بھارت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا عالمی مرکز قرار

ملزم کا تعلق بھارتی شہر بدھان سے ہے، اور ایک نرسنگ ہوم میں ڈاکٹر کی حیثیت سے کام کرتا تھا، ملزم نے علاج کے نام پر کئی لوگوں سے لاکھوں روپے بٹورے، بعد ازاں متاثرین نے پولیس کا اطلاع دی۔

پولیس نے جب کارروائی کا آغاز کیا اور گرفتاری کا وقت قریب آیا تو ملزم نے جعلی کرونا رپورٹ دیکھا کر ضمانت حاصل کی، لیکن تحقیقات کے بعد ملزم کی اصل حقیقت سامنے آگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں