جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کیس میں‌ کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سیشن کورٹ لاہور نے نیب دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت منظور کرلی، ضمانت 4 ستمبر تک کےلیے منظور کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کی سیشن کورٹ کے ایڈشنل سیشن جج شکیل احمد اعوان نے نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے نامزد ملزم کیپٹن (ر) صفدر نے ضمانت منظور کرلی، جس پر کیپٹن صفدر نے کہا کہ نیب پیشی پر لگا جیسے سرینگر میں ہوں۔

کیپٹن صفدر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کیپٹن صفدر اور دیگر کیخلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا، حالانہ کہ نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی سے ان کا کوئی تعلق نہیں، لہذا عدالت کیپٹن صفدر کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے کیپٹن صفدر کی 4 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ نیب پیشی پر یوں لگ رہا تھا کہ سری نگر میں موجود تھے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملک کے وزیراعظم، ڈی جی نیب اور دیگر اس میں ملوث ہیں۔

کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر وعدہ معاف گواہ بنیں گے، مجھے ڈر ہے وہ ملک سے بھاگ نہ جائیں۔

نواز شریف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جب تک لندن میں ان کا رزق ہے وہ وہاں رہیں گے، کیپٹن صفدر کے وکیل فرہاد شاہ نے کہا کہ مریم نواز کو قتل کرنے کی کوشش کی گٸی ان پر لیزر گن سے حملہ کیا گیا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں