اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سی این جی اسٹینشز بند کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی اسٹینشز کو بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کو مختلف گیس فیلڈ سےگیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کےالیکٹرک کو20 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے۔

شہر بھر کے پانچوں صنعتی زونز میں بھی گیس کی فراہمی معطل ہے۔ کراچی کے سب سے بڑے صنعتی علاقےسائٹ میں گیس پریشر صفر ہو گیا۔دن سےگیس پریشرصفرہونےسےپیداواری سرگرمیاں معطل ہوگئیں اور صنعتکار ایک شفٹ بندکرنے پر مجبور ہیں۔

گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی اسٹینشز کو بند کرنےکا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔سندھ بھرمیں ہفتےکی صبح8 بجےسے24گھنٹےکیلئےگیس اسٹیشنزبندرہیں گے۔

گیس کی سپلائی میں کمی کو جواز بنا کر کےالیکٹرک نےلوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے۔کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں4 گھنٹےکا اضافہ ہو گیا اور دورانیہ 12سے14گھنٹے تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب بن قاسم پاورپلانٹ سےبھی بجلی کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں