تازہ ترین

یہ کونسا پرندہ ہے؟ ذہانت کا امتحان

سوشل میڈیا پر عجیب الخلقت نظر آنے والے پرندے نے انسانی عقل کا امتحان لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی اس تصویر کی حقیقت آپ بھی جان کر حیران رہ جائیں گے، کیوں کہ یہ کوئی عجیب الخلقت مخلوق نہیں بلکہ مشہور پرندہ ہے۔

جی ہاں! وائرل تصویر میں نظر آنے والا جاندار دراصل ‘گدھ’ ہے۔ فوٹوگرافر نے اپنی صلاحیت اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گدھ کی ایسی تصویر لی کہ صارفین دیکھ کر دنگ رہ گئے اور بعض تو سرپکڑ کر بیٹھ گئے۔

تصویر کچھ اس طرح کا منظر پیش کررہی ہے کہ کسی منفرد پرندے کی بڑی بڑی آنکھیں ہیں، لیکن حقیقت میں وہ آنکھیں نہیں بلکہ گدھ کے سر کا وہ اوپری حصہ ہے جہاں پر عموماً بال نہیں ہوتے۔

Comments

- Advertisement -