اشتہار

افغانستان میں زوردار دھماکا، بچوں اور عورتوں سمیت 7 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان کا شہر غزنی ایک بار پھر زوردار دھماکے سے گونج اٹھا جس کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عزنی میں دھماکا خیز مواد سڑک پر نصب کیا گیا تھا جو اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سات افراد کی موت ہوئی، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ صبح دس بجے کے قریب پیش آیا، دھماکا خیز مواد کے اوپر جیسے ہی گاڑی چڑھی تو زوردار دھماکا ہوگیا، دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

افغان صوبے غزنی میں خودکش دھماکا، 6 افراد ہلاک، 40 زخمی

دھماکے کی ذمے داری تاحال کسی شدت پسند گروہ نے قبول نہیں کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال مئی میں غزنی میں خودکش دھماکے میں 6 افراد ہلاک جب کہ 40 زخمی ہوئے تھے۔ انٹیلی جنس ایجنسی کے اسپیشل یونٹ دفتر پر خودکش دھماکے میں بارود سے بھری گاڑی کا استعمال کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں