اشتہار

پب جی گیم نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر 16 سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ کے 16 سالہ ثوبان نے پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ثوبان کو والدین نے موبائل پر پب جی گیم کھیلنے سے منع کیا جس پر اس نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پب جی گیم کی وجہ سے خودکشی کے بڑھتے واقعات دیکھتے ہوئے پی ٹی اے نے گیم پر پابندی عائد کی تھی جسے گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر بحال کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی لاہور میں 18 سالہ نوجوان نے پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔

مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ شہریار ہر وقت پب جی گیم کھیلتا رہتا تھا گیم کھیلنے سے منع کرنے پر اس نے خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ لاہور میں اس سے قبل بھی 2 نوجوان پب جی گیم کی وجہ سے خودکشی کرچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں