اشتہار

مہاتما گاندھی کا چشمہ پونے 6 کروڑ میں نیلام

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : بھارت کی آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والے کانگریس کے بانی مہاتما گاندھی کا سنہری چشمہ پونے 6 کروڑ میں نیلام ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کے بانی مہاتما گاندھی کا سنہری چشمہ اس قدر قیمتی نکلا کہ اسے امریکی شہری نے 5 کروڑ 73 لاکھ سے زائد رقم ادا کرکے نیلامی شروع ہونے کے 6 منٹ کے اندر ہی خرید لیا۔

برطانیہ کے برسٹم آکشنز نامی نیلام گھر کو یہ چشمہ ایک خط کے ساتھ موصول ہوا تھا، جس میں لکھا تھا کہ یہ چشمہ بھارتی آزادی میں اہم کردار کرنے والے مہاتما گاندھی کا ہے جو انہوں نے میرے چچا (خط بھیجنے والے چچا) کو 1920 سے 1930 کے درمیان بطور تحفہ دیا تھا۔

- Advertisement -

مہاتما گاندھی ان دنوں جنوبی افریقا میں برٹش پٹرولیم میں ملازمت کرتے تھے۔

نیلام گھر کا کہنا تھا کہ ہمیں اس چشمے کی قدر کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ سنہری چشمہ اتنا قمتی ہوگا جسے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر میں خرید لیا جائے گا، ہم نے تو سوچا تھا کہ اگر یہ چشمہ نہیں نیلام ہوا تو اسے کچرے میں پھینک دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں