اشتہار

‘میں کرونا مریض ہوں’ سپرمارکیٹ میں گاہکوں سے گلے ملنے والے شخص کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی پولیس نے کرونا کے مبینہ مریض کی تصویر جاری کردی جو سپرمارکیٹ میں جاکر گاہکوں کو گلے ملکر اپنے کرونا مریض ہونے کا دعویٰ کررہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میسا چیوسٹس میں واقع مشہور سپر مارکیٹ والمارٹ میں کچھ روز قبل ایک داخل ہوا اور متعدد گاہکوں کو لگے لگانا شروع کردیا۔

مذکورہ شخص نے گاہکوں سے گلے ملنے کے بعد کہا وہ کرونا وائرس سے متاثرہ شخص ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے مذکورہ شخص کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرے شہریوں سے مذکورہ شخص کی گرفتاری میں مدد کی اپیل کی ہے تاکہ مزید لوگوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کینسر سے متاثر تھا جو صحت یاب ہوچکا ہے لیکن اس پر حملہ کرنے اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کو کرونا وائرس نہیں نہ ہی اس کا کوئی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن اس کے باوجود مذکورہ شخص شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا رہا ہے اسی لیے پر دہشت گردی کی دفعات عائد کی جائے گی بلکل ویسے ہی جیسے کسی پر بم کی افواہ پھیلانے پر عائد کی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں