جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

شہریوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا اسے رائیگاں نہیں جانے دیں گے: میئرکراچی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کے میئروسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہریوں کے سہارے قدم بہ قدم آگے بڑھتے رہیں گے، شہریوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا اسے رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ میں میئر کراچی وسیم اختر کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ شہریوں کے مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے ترجیحات طے کرنا ہوں گی، 30اگست2016کو جیل سے آکرمیئر کا حلف اٹھایا، حلف اٹھانے کے بعد مجھے پھر جیل بھیج دیا گیا، 16نومبر2016 کو ضمانت ملی پھر رہا ہوا۔

وسیم اختر نے کہا کہ میئر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اداروں میں جوصورت حال ملی وہ ابتر تھی، مالیاتی معاملات کمزور تھے اس کے باوجوداداروں کو مستحکم اورفعال بنایا، ہرممکن کوشش کی غیرترقیاتی اخراجات کوکم سےکم رکھا جائے، گزشتہ4سال میں ایک بھی نئی گاڑی نہیں خریدی، جوگاڑیاں پہلے سے کے ایم سی کے پاس تھیں انہی سے کام لیا۔

پریس کانفرنس کے دوران میئرکراچی جذباتی ہوگئے اور کہا کوئی بھی میرے خط کا جواب نہیں دیتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جوگاڑیاں خراب تھیں انہیں درست کرا کر کام لیا، ہم نے محدودوسائل اورمشکل حالات میں کام جاری رکھا، 4سال میں جوخطوط لکھےان کی سمری میرے پاس موجود ہے، وزیراعظم کو کراچی کےایشوز سے متعلق7خط لکھے، کراچی کے مسائل کے حوالے سے چیف منسٹر کو 30خط لکھے، مسلسل خطوط لکھتا رہا ایک کا بھی جواب نہ آیا۔

میئر نے بتایا کہ کے ایم سی کے تمام اسپتالوں کو 77ملین کی ادویات فراہم کی گئیں، محکمہ میڈیکل اینڈہیلتھ میں 10سال بعدطبی آلات اور مشینری فراہم کی، مخیرحضرات سے درخواست کرکے یہ کام کرائے گئے، بحریہ ٹاؤن انتظامیہ سے ان کاموں میں ہماری مددکی، عباسی شہیداسپتال کے چائلڈکیئرسینٹر میں بچوں مفت علاج ہوتا ہے۔

وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ عباسی شہیداسپتال میں کروناٹیسٹنگ لیبارٹری نے مفت ٹیسٹنگ کی، ٹیسٹنگ لیبارٹری میں روزانہ65ٹیسٹ ہوتےہیں، میونسپل کارپوریشن کے ماتحت واحداسپتال ہے جو کرونا کا مکمل ٹیسٹ کررہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں