اشتہار

اپوزیشن جماعتوں نے مال بنانے کیلئے ہر ادارے کو کمزور کیا، شبلی فراز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ روکنے کیلئے قانون سے اور وزراء کی 2 سالہ پرفارمنس سے اپوزیشن کو تکلیف ہورہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان تحریک انصاف و وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اداروں کی تباہی کے ذمہ دار آج متحد ہورہے ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور ساتھ بیٹھھے لوگوں کی زیادہ تر باتوں پر ہنسی آتی ہے، اداروں کی تباہی کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں جو اپوزیشن میں بیٹھے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے بجلی منصوبوں میں کمیشن لی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ روکنے کےلیے قانون سے اور وزراء نے جو 2 سال میں پرفارمنس دی اس سے اپوزیشن کو تکلیف ہورہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج عوام ان ہی عناصر کے باعث مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں، آئی پی پیز سے مہنگی بجلی کے معاہدے ان لوگوں نے کیے تھے، اپوزیشن میں بیٹھے لوگوں کا ایک ہی ایجنڈا تھا کہ مال بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں یونیورسل صحت بیمہ پروگرام متعارف کراچکے ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے مسلم لیگ نواز پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے مصنوعی دکھاوا دے کر عوام کا خون چونسا، ن لیگ کی حکومت نے ڈالر کو مصنوعی سہارے پر رکھا جس سے نقصان ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو عوام نے رد کردیا ہے، اپوزیشن جماعتوں نے مال بنانے کےلیے ہر ادارے کو کمزور کیا، مہنگے معاہدے کرکے کک بیکس لی گئیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی ہیں، پاکستان کو بڑے چیلنجز درپیش ہیں، پاور سیکٹر کا بھی چیلنج ہے، ماضی میں متابدل توانائی کے ذرائع کی حوصلہ سکنی کی گئی لیکن موجودہ حکومت نے متابدل توانائی پالیسی کو حتمی شکل دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں بجلی کی ٹرانسمیشن پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، متابدل توانائی کے منصوبے شروع ہونے تک بجلی سستی نہیں ہوسکتی، پوری کوشش کررہے ہیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہ ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں