تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

1960 ماڈلز کی گاڑیاں‌ پھر مارکیٹ‌ آنے کو تیار، آٹو موبائل کمپنی کا بڑا اعلان

لندن : دنیا کی مہنگی ترین گاڑیاں بنانے والی برطانوی کمپنی رولز رائس نے پرانی گاڑیوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ مارکیٹ میں لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی مشہور آٹو موبائل کمپنی رولز رائس نے اپنی قدیم ماڈلز کی گاڑیاں ایک مرتبہ پھر لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا لیکن اس مرتبہ 1960 ماڈلز کی رولز رائس گاڑیوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار کیا جائے گا۔

رولز رائس کمپنی نے 1960 ماڈلز کی طرز پر الیکٹرک کار تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اصل گاڑی کی قیمت سے 6 گنا زیادہ قیمت والی یہ گاڑیاں 120 کلو واٹ بیٹریوں کی حامل ہوں گی اور مکمل چارج ہونے پر تقریباً 500 کلومیٹر تک سفرکر سکیں گی۔

Comments

- Advertisement -