اشتہار

وفاقی کابینہ کا اجلاس، بھاگے ہوئے مجرم نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں میں بھاگے ہوئے مجرم نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا اور کہا نواز شریف کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے، کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے مرحوم بھائی کے ایصال ثواب کیلئےفاتحہ کی گئی جبکہ ملکی تازہ سیاسی صورت حال پر طویل مشاورت ہوئی، وزیراعظم نے گندم اور چینی کے معاملات پر بھی بریفنگ لی جبکہ ایم ایل ون ، گندم اور چینی کی امپورٹ پر بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی اور مریم نواز کی حالیہ سرگرمیاں بھی زیر بحث آئیں، وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا مریم نواز نے عدم گرفتاری پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا مریم نواز نے نیب کے باہر جو کیا اس پر گرفتار کیا جانا چاہیےتھا، کچھ بھی ہو جائے مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے۔

- Advertisement -

وزرانے گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ بھی اٹھا دیا اور کہا کل قومی اسمبلی میں شاہدخاقان نےافسوسناک زبان استعمال کی گئی۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عوام سے ووٹ گالیاں سننے کیلئے نہیں لئے تھے، آئندہ ہمیں گالی دی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے، وزرا نے کہا اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کی عزت کا بھی احساس نہیں کیا گیا جبکہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسپیکر کو بدزبانی کےمرتکب ارکان کی رکنیت معطل کرنی چاہیے۔

اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی طریقہ کار پر بھی مشاورت کی گئی اور کہا کہ بیماری کا سرٹیفکیٹ دکھا کر بھاگنے والوں کو اب کوئی بیماری نہیں۔

وفاقی کابینہ میں نواز شریف کی وطن واپسی پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور کابینہ نے بھاگے ہوئے مجرم کی وطن واپسی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو فورا وطن واپس لانا چاہیے، قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے، کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کروں گا، نواز شریف کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں