اشتہار

بارش پاکستانی ٹیم کو ریسکیو کرنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ساؤٹھمپٹن ٹیسٹ میں بارش قومی ٹیم کے ریسکیو کےلیے آگئی۔پانچویں روزکا کھیل بارش کےباعث تاخیر کا شکار ہے۔

قومی ٹیم پانچویں دن اپنی دوسری اننگز سو رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائے گی۔ فالوآن کا شکار قومی ٹیم کو اننگزکی شکست سے بچنے کیلئے مزید دو سو دس رنز درکار ہیں۔

- Advertisement -

اظہرعلی انتیس اور بابر اعظم چار رنز کے ساتھ وکٹ پرموجود ہیں، عابد علی بیالیس اور شان مسعود اٹھارہ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جیمز اینڈرسن کو چھ سو وکٹ کا سنگ میل عبور کرنے کے لیے ایک وکٹ درکار ہے تاہم پانچواں روز کا کھیل بارش سے متاثر ہوا ہے اور تاحال میچ شروع نہیں ہو سکا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز 273 رنز پر آل آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی تھی اسے سے قبل انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز 583 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ بارش کے باعث ڈرا ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں